چورو، 11 مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے چورو ضلع میں ایک پولیس تھانے سے محض کچھ قدموں کے فاصلے پر نامعلوم بدمعاشوں نے بجرنگ دل کے ایک لیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔تینوں بدمعاشوں نے چہرے پر ماسک پہنے تھے۔مقتول بجرنگ دل کا ڈویژن کنوینر تھا،وہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی چلاتا تھا،قتل کی واردات کو انجام دے کر بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔قتل کی یہ واردات چورو ضلع کے سادل پور قصبے کی ہے،جہاں پولیس تھانے سے تقریبا 300 میٹر کے فاصلے پر بجرنگ دل کے ڈویژن کنوینر اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک سریندر جڑیا کا دفتر ہے۔گزشتہ جمعرات کی شام سریندر اپنے دفتر میں موجود تھے،شام کے قریب 7 بجے سریندر اپنے آفس نکل کر باہر جا رہے تھے۔تبھی وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تین بدمعاشوں نے سریندر پر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی،بدمعاشوں نے ایک بعد ایک قریب 10 راؤنڈ گولیاں چلائی،جن میں سے سریندر کو تین گولی لگی اور وہ لہولہان ہوکر وہیں زمین پر گر پڑا۔وہیں پاس میں بدمعاشوں کی موٹر سائیکل کھڑی تھی،بدماش موٹر سائیکل پر سوار وہاں سے فرارہو گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ تینوں بدمعاشوں نے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے،وہ موٹر سائیکل پاس میں کھڑی کرکے پیدل ہی سریندر کے دفتر کی جانب گئے تھے اور واردات کو انجام دے کر وہاں سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر جا پہنچی، پولیس نے موقع سے خالی کھوکھے اور ایک بھری ہوئی میگزین برآمد کی ہے۔سریندر کو ہسپتال لے جایا گیا مگر اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔پولیس نے مقتول کی لاش پنچ نامے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔پولیس کو ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں 3 مشتبہ دکھائی دیے ہیں،قتل کی وجہ آپسی رنجش کو بتایا جا رہا ہے،اب پولیس ملزمان کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔